ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی کی سینٹ تھامس اسکول کے طلبا پرتیبھاکارنجی میں ریاستی سطح کے لئے منتخب

شرالی کی سینٹ تھامس اسکول کے طلبا پرتیبھاکارنجی میں ریاستی سطح کے لئے منتخب

Fri, 30 Nov 2018 20:45:43    S.O. News Service

بھٹکل:30؍نومبر (ایس او نیوز)28نومبر کو انکولہ میں منعقدہ ضلعی سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلے میں سینٹ تھامس انگلش میڈیم اسکول کوٹے باگلو شرالی کے طلبا نے  غزل، مصوری اور کنڑا حفظ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہونےکی اسکول صدر مدرس نے پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی ہے۔

اسکول کی طالبہ آدیتی یو پائی نے غزل سرائی میں اول ، مصوری میں کارتیک ایچ گوڈا اول مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ جب کہ کنڑا حفظ میں ودیا وی دائمنے دوم مقام حاصل کیا ہے۔ انعام یافتگان کو اسکول صدرمدرس، اساتذہ سمیت سبھی نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: